نئی دہلی، 18؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے قومی دارالحکومت میں چکن گنیا اور ڈینگو کے معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج شہر کے کئی اسپتا لوں کا دورہ کیا اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کے اس دورے سے ایک دن پہلے آپ حکومت نے ان پر شہر کے صحت سے متعلق بحران سے نمٹنے میں غیر سنجیدہ رویہ اپنانے کا الزام لگایا تھا۔غورطلب ہے کہ دہلی میں چکن گنیا اور ڈینگو کی وجہ سے کم از کم 33لوگوں کی موت ہو گئی حبکہ 2800سے زیادہ لوگ متاثر ہیں۔جنگ کے ساتھ کئی سینئر افسران بھی تھے۔انہوں نے لوک نائیک جے پرکاش نارائن اسپتا ل، باڑ ہ ہندوراؤ ہسپتال اور جی ٹی بی اسپتا ل کی لیبارٹریز ، بخار کلینکوں کا دورہ کیا۔ٹیم نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مریضوں، ڈاکٹروں، میڈیکل سپرنٹنڈنٹوں ، اسٹاف اور دیگر لوگوں سے بات چیت کی۔ایل جی ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے مریضوں، خاص طور پر بزرگوں پر خصوصی توجہ دیئے جانے کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹوں اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی۔جنگ نے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے دہلی کی صحت سکریٹری کو ضروری ہونے پر، اضافی ڈاکٹر مہیا کرانے میں مدد کرنے کی ہدایت دی۔ایل ا ین جے پی اسپتا ل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جے سی پاسے نے لیفٹیننٹ گورنر کو مطلع کیا کہ ڈینگو اور چ کن گنیا کے لیے رکھے گئے 200بستروں میں 76پر مریض ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوک نائک اسپتال آنے والے مریضوں میں زیادہ تر وسطی دہلی سے ہیں جبکہ تقریبا 10فیصد مریض پڑوسی ریاستوں سے ہیں۔باڑہ ہندو راؤ اسپتا ل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اجیت گوئل نے جنگ کو مطلع کیا کہ ان کے یہاں بخار کلینک 24گھنٹے کام کر رہی ہیں اور تقریبا ایک ہزار مریض ہر دن آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک ان کے اسپتا ل میں چکن گنیا کے163، ملیریا کے 72اور ڈینگو کے 50معاملے سامنے آئے ہیں۔